بہترین ٹپس اور فارمولے

ہر گھر میں قومی چھنڈا لگانا کیسا ہے ؟

ہر گھر میں قومی چھنڈا لگانا کیسا ہے ؟ سنیچر 13 اگست 2022

ہر گھر میں قومی چھنڈا لگانا کیسا ہے ؟

سوال :

حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ ایک سوال آج کل ہمارے دیش بھارت میں بہت زور و شور سے چل رہا ہے کہ گھر گھر بلکہ ہر گھر ترنگا پھہرانا (لہرانا) شریعت کی نگاہ میں کیسا ہے؟ کیا ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اس کے بارے میں قرآن و احادیث کی طرف سے کیا حکم ہے؟ کیا اس مہم میں ہمیں حکومت ہند کا ساتھ دینا چاہیے یا نہیں دینا چاہیے؟ مفتی صاحب برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں تاکہ جو کروں صحیح اور درست کروں ، ہمارے ایمان میں کوئی کمی اور کمزوری نہ آئے ، اگر جلدی میں جواب مل جائے تو آپ کی بہت بہت مہربانی ہوگی ۔

المستفتی: حافظ محمد شاداب عالم ، کٹہلباری ، کشن گنج ، بہار ، انڈیا


بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب وباللہ التوفيق : ہر مُلک کا اپنا ایک پرچم اور جھنڈا ہوتا ہے۔ جو اس ملک اور اس کے باشندوں کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے، جسے اس ملک کی آزادی یا کسی خاص موقع پر لہرایا جاتا ہے ، قومی جھنڈے یا ترنگے کو اپنے گھر میں لہرایا جائے تو ایسا کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلم ممالک اور اسلامی حکومتوں میں بھی یہ عمل انجام دیا جاتا ہے ، اور بلکہ جو جس ملک میں رہتا ہے اس ملک سے محبت یہ بھی اسلام سے محبت کی ایک نشانی ہے ، ایسا کرنے سے اسلام منع نہیں کرتا بلکہ باشندوں کو اپنے وطن سے محبت کرنے کا اسلام بھی حکم دیتا ہے ۔

ہندوستان کا قومی پرچم ترنگا ہے جو بلاشبہ ہر ہندوستانی کے نزدیک اہمیت اور محبوبیت رکھتا ہے۔ اس ترنگے یا پرچم میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔ لہٰذا امسال (13 سے 15 اگست 2022 تک اس مہم میں حکومت ہند کا ساتھ دیں) یوم آزادی کے موقع پر اگر گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی مہم چل رہی ہے تو مسلمانوں کو بھی اس میں زور و شور سے حصہ لینا چاہیے اور اپنے گھروں پر ترنگا لہرانا چاہیے ، شرعاً گھروں میں ترنگا لہرانے اور پھہرانے میں کوئی قباحت اور برائی نہیں ہے۔

واللہ تعالٰی اعلم

حکیم مفتی اشرف علی شیخ قاسمی ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین ۔

9870967815
8755152470

13 اگست 2022 کا فتویٰ ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button