ہیلتھ،ٹپس

سردی کے موسم میں تازہ مچھلی کھانے کے حیرت انگیز فائدے ۔

سردی کے موسم میں تازہ مچھلی کھانے کے حیرت انگیز فائدے ۔

سرد موسم میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے لوگ طرح طرح کے خشک میوے، خوش ذائقہ کھانے اور مچھلی زیادہ کھاتے ہیں ۔ مچھلی سردی میں بڑی رغبت سے کھائی جاتی ہے۔

مچھلی کی بہت ساری قسمیں ہیں اور وہ سب کے سب بہت مفید ہوتے ہیں ۔

ہمیں موسم سرما میں خصوصاََ ایسے مہینے جن میں لفظ "ر” آتا ہے یعنی ستمبر سے اپریل تک مچھلی خوب کھانی چاہیے ۔البتہ مئی تا اگست اسکے کھانے میں کمی کردینا چاہئے۔ لیکن کھانے سے کوئی مضائقہ نہیں ۔

مچھلی میں پوٹاشیم,فولاد,آیوڈین, پروٹین، وٹامنز اے اور ڈی، سیلینیم, فاسفورس, اور میگنیزیم پائے جاتے ہیں۔ اسمیں پروٹین 60فیصد , Fat 10فیصد, وٹامن اے 50فیصد, سیلینیم 67فیصد, فاسفورس 33فیصد, اور میگنیزیم16فیصد ہوتا ہے۔مچھلی کے غذائی اجزاء سے اس کی افادیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ اسلئے ہمیں ستمبر تا اپریل کے مہینوں میں ہفتے میں دو تین بار ضرور کھانا چاہیے ۔ تاکہ اسکے گوشت سے فوائد حاصل کئے جاسکیں۔

مچھلی ہمیشہ تازه کھانی چاہیے ۔ باسی مچھلی کھانے سے صحت پر خراب اثرات پڑتے ہیں ۔ تازه مچھلی کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اس کی آنکھوں میں چمک ہوتی ہے۔ اگر اس کے جسم کو انگوٹھے سے دبانے پر گڑھا پڑجائے تو مچھلی تازہ نہیں ہے۔

مچھلی میں بہت کم کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں اسلئے سب لوگ اسے کھاسکتے ہیں

ماہرین صحت کے مطابق ہفتے میں دو تین بار مچھلی کھانے والا فرد دل کے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ اسلئے کہ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتا ہے جو دل کے دورہ کا خطرہ کم کرنے میں بہت معاون ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہی کہ جو افراد مچھلی کا گوشت زیادہ کھاتے ہیں اسمیں چونکہ اومیگا 3 کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ لہذا وہ دل کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں۔

امریکی تحقیق کاروں نے انکشاف کیا ہے کہ کاڈ (COD)مچھلی کے جگر کا تیل جوڑوں کے درد و ورم دور کرنے کے علاوہ ہڈیوں، پھیپھڑوں اور شریانوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوچکا ہے۔ اسمیں وٹامن اے اور ڈی زیادہ ہوتی ہیں ۔ مچھلی کھانے والے افراد کی جلد (چمڑا اور اسکین) صحت مند ہوتی ہے۔ وہ نزلے زکام سے محفوظ رہتے ہیں ۔ اور انکی ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

خواتین کیلئے مچھلی کا گوشت بہت مفید ہے۔ نسوانی امراض مثلا ولادت کے بعد ٹانگوں اور کمر میں درد و تکلیف وغیرہ مچھلی کھانے سے جاتے رہتے ہیں ۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ ہفتے میں دو تین بار مچھلی ضرور کھائیں اس طرح وہ دل کے امراض سے محفوظ رہیں گیں۔

مچھلی کھانے کے خاص خاص اور بڑے فائدے یہ ہیں ۔
مچھلی کا گوشت دماغ اور یاداشت کے لئے بہت مفید ہے۔ اس لئے سردی کے موسم میں بچوں کو مچھلی ضرور کھلائیں۔

مچھلی قلب کے لئے بہت فائدہ مند ہے ۔ امراض قلب کے مریضوں کو مچھلی ضرور کھانی چاہئے۔
مچھلی ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے۔ اور نسیان کے مرض(بھول و چوک) کو دور کرتی ہے۔ مچھلی ذہنی دباؤ (اسٹریس)سے نجات دلاتی ہے۔ مچھلی کھانے والے افراد ذیابیطس کے مرض سے محفوظ رہتے ہیں ۔

مچھلی کا گوشت کھانے سے خون نہیں جمتا ہے۔
مچھلی بلڈپریشر اور سرطان سے بچاتی ہے۔
مچھلی کا گوشت بالوں کی حفاظت کرتا ہے یعنی بالوں کو گرنے نہیں دیتی اور وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

مچھلی مردانہ طاقت میں اضافہ کرتی ہے۔
مچھلی کا گوشت خون میں روانی کو قائم رکھتا ہے۔
مچھلی خون میں چربی کو کم کرتی ہے۔
مچھلی کا تیل نزلہ زکام سے محفوظ رکھتا ہے۔

مچھلی کا تیل موٹاپا سے بچاتا ہے اور وزن نہیں بڑھنے دیتا۔
مچھلی کے تیل سے سانس کی نالیاں صاف رہتی ہیں۔

خلاصۂ کلام: یہ کہ مچھلی نعمت خداوندی ہے اس کی غذائی اور طبی افادیت کے پیش نظر ہر فرد کو اپنی حیثیت کے مطابق مچھلی کھاکر بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔ماخوذ

حکیم اشرف علی شیخ ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین ۔

حکمتِ اشرفیہ دواخانہ آپ کی صحت کا محافظ آپ کی صحت کا خیال کرتا ہے ۔اور کسی بھی طرح کے طبی مشورے اور راہنمائی کے لیے آپ ہمارے واٹس ایپ نمبر پر میسج کر سکتے ہیں ۔ 8755152470
9870967815

ہمارے اس پوسٹ کو دوسروں تک شیئر کر کے طبی معلومات لوگوں تک پہنچانے میں آپ ہماری مدد کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button