بیماریاں

برص، پھلبہری یا سفید داغ ۔

برص، پھلبہری یا سفید داغ ۔

یہ بیماری کیوں ہوتی ہے؟

دوستوں:
طب کے مطابق یہ بیماری ان لوگوں کو زیادہ ہوتی ہے جو باہم مخالف چیزیں کھاتے ہیں جیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دودھ اور مچھلی ایک ساتھ کھانا (مطلب ایک ہی وقت میں مچھلی اور دودھ کا کھانا) اور اس کے علاوہ ڈکار، چھینک، اور بول و براز (یعنی پیشاب و پاخانہ وغیرہ کے جوش اور پریشر کو روکنا) اور ایسا بار بار کرنا، زیادہ دیر تک دھوپ میں کام وغیرہ کرنا، کھانا کھانے کے بعد ورزش کرنا، ترش اور گرم چیزوں کے زیادہ کھانے اور بہت استعمال کرنے کی وجہ سے یہ برص کی بیماری ہو جاتی ہے ۔

اس بیماری میں ریح، صفراء اور بلغم خراب ہو کر خون، چربی اور سانس کی صورت مسخ کر دیتے ہیں یہ بیماری موروثی بھی پائی جاتی ہے ۔ جسم میں آتشک، سوزاک نبض متعلقہ خرابیوں کی وجہ سے بھی جسم پر سفید داغ پیدا ہو جاتے ہیں ۔

اس بیماری کی شناخت:
سب سے پہلے جسم پر سیاہ دھبے سے بنتے ہیں جلد میں جلن اور خارش پیدا ہوتی ہے اور جلد سن سی ہونے لگتی ہے پھر جگہ جگہ پر سفید داغ سے دکھائی دینے لگتے ہیں، جلد کی حساسیت کم ہو جاتی ہے، آہستہ آہستہ یہ بیماری بڑھ کر سارے جسم میں پھیل جاتی ہے، ویسے یہ چھوت کی بیماری نہیں لیکن سماج میں برص والے شخص کو لوگ اچھی نگاہ سے نہیں دیکھتے ، اس بیماری کو ٹھیک کرنے کے لیے یہاں پر میں آپ کو گھریلو نسخے بتلانے کے لئے جا رہا ہوں لیکن یاد رکھیے یہ بیماری اتنی جلدی ٹھیک نہیں ہوتی ۔

نسخہ آئنٹمنٹ:

چونا 1 چمچہ
ہڑتال 5 گرام

دونوں کو اکٹھے ملا کر کوٹ پیس لینا ہے اور پھر عرق لیموں میں ملا کر کریم (پیسٹ) بنا لینا ہے اور پھر جہاں جہاں پر جسم میں برص (سفید داغ) کے نشان ہوں وہاں ہلکے ہاتھ سے کریم کے طور پر لگانا ہے ۔

دن میں 2 سے 3 بار اس دوا کا استعمال کریں

ان شاءاللہ 2 مہینے میں بہت بڑھیا رزلٹ مل جائے گا

اگر آپ کو اس طرح کی کوئی دوائیں برص کی کام نہیں کر رہی ہیں تو آپ ایک مرتبہ ہمارے دواخانے سے رابطہ کریں’ ان شاءاللہ آپ کو صحیح صلاح و مشورے سے نوازے جائیں گے ۔

خواجہ حکیم اشرف علی شیخ
ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین اینڈ سیکسولوجسٹ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button