طب و حکمت

ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کا راز

ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کا مکمل نسخہ

کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے ذیل میں چند رہنما اصول درج کیے جا رہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ یقیناً ایک کامیاب ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں ۔

آپ بیوی کی گاہے بگاہے ، وقتاً فوقتاً تعریف کرتے رہا کریں ۔ مثلاً کبھی اس کے حسن اور خوبصورتی کی تعریف کریں ۔

اور اسی طرح آپ نے ہمیشہ یہ دھیان رکھنا ہے کہ آپ کی بیوی نے کس دن نئے طرز کے بال بنائے ہیں اور کس دن نئے طرز کا لباس پہنی ہیں اور وہ اس دن چاہتی ہے کہ آج میرے خاوند میری تعریف کرے اگر آپ تعریف نہیں کرتے ہیں تو انہیں لگے گا کہ میرے خاوند اب مجھے اتنا زیادہ پسند نہیں کرتے جیسے پہلے کیا کرتے تھے تو آپ ایسے ایام میں بیوی کی تعریف کریں ۔

اپنی شادی کی تاریخ کو یاد رکھیے اور اس دن بیوی کو کچھ تحائف پیش کیجیے اور خاص طور پر اس دن بیوی کو خوش رکھنے کی پوری کوشش کیجیے ۔

بیوی کے تیار کردہ کھانوں کی بھی کبھی کبھی تعریف کیجیے ، آپ کے بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی اچھی تربیت اور پرورش کے سلسلے میں بھی بیوی کی کبھی کبھار تعریف کیجیے ۔

بیوی کے سامنے ہمیشہ اپنے ماتھے پر شکن نہ لائیں ورنہ وہ آپ کو کمزور مرد سمجھ کر آپ سے دوری اختیار کرنے لگے گی اگر آپ کی بیوی خوبصورت ہے تو دوسرے لوگ جیسے پڑوسی یا رشتے دار کے لڑکے وغیرہ کے گھانس ڈالنے کی وجہ سے وہ بہک بھی سکتی ہے ۔ بلکہ آپ بیوی کے سامنے مطمئن زیادہ رہنے کی کوشش کیجیے ۔

بیوی کے ساتھ گھر کے کام کاج میں بھی کبھی کبھی ہاتھ بٹانا چاہیے اس سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے ، اگر بیوی کسی معاملے میں آپ کو مشورے دیتی ہے تو اس کے مشورے کو رد نہ کیجیے بلکہ اس میں غور وفکر کیجیے ۔

بیوی کی پسند اور نا پسند کا بھی خیال ضرور رکھا کیجیے ، آپ کے رشتے دار اگر آپ کے سامنے آپ کی بیوی کی تعریف کریں تو اس تعریفی الفاظ کو بیوی تک ضرور پہنچائیں ۔

خود کو اپنی بیوی سے افضل ظاہر نہ کریں بلکہ اس کی تعریف بارہا کرتے رہا کریں تاکہ وہ آپ سے کوٹ کوٹ کر محبت کرے ، اور بیوی پر یہ ظاہر کریں کہ وہ آپ کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے ایسا کرنے سے بیوی صحیح معنوں میں آپ کو ہر طرح سے خوش رکھنے کی کوشش کریں گیں ۔

بیوی سے ہر بات چھپانے کی کوشش نہ کریں بلکہ جہاں جیسی ضرورت محسوس ہو وہی کریں اور اس بات کا بھی خیال ضرور رکھیں کہ آپ کی بیوی کس قسم کے لٹریچرز ، کتابیں، اور پیپرز وغیرہ پڑھنا پسند کرتی ہیں آپ ایسی چیزوں کو بھی گھر میں لایا کریں تاکہ اس کی دلجوئی ہو ۔

بیوی اگر کوئی بات سناتی ہے تو اس کی باتیں بغور سنا کریں تاکہ اس کا بوجھ ہلکا ہو ، اپنے روزگار اور اپنی ملازمت سے بیوی کو باخبر رکھیں اور بیوی کو مطمئن رکھیں اور اس سے کوئی بات چھپا کر نہ رکھیں ۔

اپنی بیوی کے سامنے دوسری عورتوں کی تعریف ہرگز نہ کریں کیونکہ اس سے اس کے دل میں شکوک وشبہات پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے ۔

بیوی سے بات چیت کرتے وقت خود ہی زیادہ بولتے نہیں رہیے بلکہ اس کو بھی بولنے کا موقع دیجیے ، آپ کی بیوی اگر اپنا تھوڑا بہت وقت اپنی سہیلیوں یا محلہ دار عورتوں کے ساتھ گزارتی ہے تو اس بات پر ناراضگی ظاہر نہ کریں ۔

گھر کی آرائش و زیبائش کے سلسلے میں اگر آپ کی بیوی کچھ رقم خرچ کرنی چاہے تو آپ اس کے ساتھ تعاون کیجیے ۔

خلاصۂ کلام:
آپ جو لمحات بھی اپنی بیوی کے ساتھ گزاریں ان میں زیادہ سے زیادہ خوش رہنے کی کوشش کریں ۔

حکیم اشرف علی شیخ ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین ۔ ہمارا واٹس ایپ نمبر: 9870967815 / 8755152470

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button