مردانہ کمزوری کا علاج

مردانہ طاقت کے لئے کشتہ سونا ایسے تیار ہوتا ہے ۔

کشتہ سونا ایسے تیار ہوتا ہے ۔

نسخے میں مٹیریل:
ورق سونا 1 تولہ ۔
گندھک آملہ سار 45 تولہ ۔
رس کنوار گندل کپڑے میں چھنا ہوا 1 بوتل ۔

ترکیب تیاری:
ایک تولہ گندھک کھرل میں ڈالیں بعد میں ایک ایک کر کے ورق سونا اور تھوڑا تھوڑا رس کنوار گندل ڈال کر کھرل کرتے رہیں ، جب تمام اوراق داخل ہو جائیں تب ایک ٹکیہ بنا لیں ۔

اور پھر خشک کرکے گلحکمت کر کے 1/2 -2 سیر اوپلوں کی آگ (زمین میں گڑھا کھود کر) دیں ، سرد ہونے پر ٹکیہ کو کھرل میں ڈال کر ایک تولہ گندھک کا اضافہ کر دیں اور قدرے رس گھی کوار ڈالیں ۔

کھرل کرنے کے بعد دوبارہ ٹکیہ بنا کر 1/2 -2 سیر اوپلوں کی آنچ دیں اِسی طرح علی الترتیب 45 بار یہ عمل دہرائیں حتیٰ کہ گندھک ختم ہو جائے ، گندھک اڑ جاتی ہے اور جزوِ کشتہ نہیں بنتی، آخر میں صرف رس گھی کوار میں کھرل کریں اور آگ دیں ۔

اس طرح چار بار رس گھی کوار میں کھرل کرکے آگ دیں ، پھر اس کے بعد کشتہ سونا کو نکال کر روح گلاب عمدہ ایک تولہ میں کھرل کر کے محفوظ رکھیں ۔

مقدار خوراک:
ایک چاول تا نصف رتی ہمراہ بالائی مکھن وغیرہ میں ۔

فوائد:
اعضائے رئیسہ کو قوت بخشتا ہے اور ذہانت ، یادداشت اور نظر کو تیز کرتا ہے ، جنون و دیوانگی ، مراتی مالیخولیا ، عصبی کمزوری ،تپ و دق، گردوں کی کمزوری اور مثانے کے امراض میں اکسیر کا حکم رکھتا ہے ۔

اور مذکورہ بالا پریشانیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ مردوں کی مردانہ کمزوری میں اس کا اثر پڑتا ہے یہاں تک کہ پھر دل، جگر، گردہ و مثانہ کی کمزوری کی وجہ سے عضو خاص میں خون کا دورانیہ گھٹ جاتا ہے پھر عضو میں انتشار کامل (بھرپور سختی) نہیں آتی اور ٹائمنگ بھی کم ہوتی چلی جاتی ہے ۔

یہ نسخہ مذکورہ بالا تمام کمزوریوں اور کوتاہیوں کے علاوہ ٹائیفائیڈ بخار میں بھی فائدہ کرتا ہے، خون کی حدت کو کم کرتا ہے حرارت غریزی کو بڑھاتا ہے ۔

خواجہ حکیم اشرف علی شیخ ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین ۔کسی بھی طرح کی طبی راہنمائی اور مفید مشورے کے لیے آپ ہمارے ان نمبروں پر واٹس ایپ میسج کر سکتے ہیں ۔

+919870967815

+918755152470

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button