زنانہ امراض کا گھریلو علاج

لیکوریا یعنی سیلان رحم کی شناخت اور اس کا علاج

لیکوریا یعنی سیلان رحم کی شناخت اور اس کا علاج

سیلان رحم یا لیکوریا دو طرح کا ہوتا ہے اور اس کے پیدا ہونے کی وجوہات بھی الگ الگ ہیں ۔

سفید سیلان رحم:

خون کی کمی ، پریشانی ، صدمہ ، خوف ، زیادہ مباشرت ، حسد و رقابت ، قبض ، بدہضمی ، اور اپھارہ کی وجہ سے یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے ۔

خونی سیلان رحم: –

یہ بیماری کثرت مباشرت ، شوہر یا کسی بھی مرد (Male) سے شہوانی باتیں کرنا ، خواہشات نفس کو بھڑکانے والی ویڈیوز وغیرہ کا دیکھنا یا کوئی ایسی لٹریچرز وغیرہ کا پڑھنا ، سرخ مرچ اور گرم مصالحوں کا زیادہ استعمال ، کھٹائی اور چٹپٹی چیزوں کے زیادہ کھانے ، شراب نوشی ، گوشت وغیرہ زیادہ استعمال کرنا ، بار بار اسقاط حمل ، پریشانی ، صدمہ ، بچہ دانی میں چوٹ پہنچنا وغیرہ وجوہات کی وجہ سے یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہیں ۔

بیماری کی شناخت

سفید سیلان رحم میں اندام نہانی سے سفید رطوبت خارج ہوتی ہیں ، اس مرض میں بھوک جاتی رہتی ہے یعنی بھوک نہیں لگتی یا بہت کم لگتی ہے یا لگتی تو ہے لیکن کھایا پیا نہیں جاتا ، قبض ، خشکی ، زرد رنگ ، جسم اور سر وغیرہ میں درد ، کسی کام میں دل نہ لگنا ، شرمگاہ میں خارش اور بدبو وغیرہ علامات معلوم ہوتی ہیں ، عورت کا جسم بہت کمزور ہو جاتا ہے ، ہاتھ پاؤں میں جلن اور اکڑن پیدا ہو جاتی ہے ، کمر و پِنڈلیوں میں درد اور ٹانکوں و جانگوں میں درد اور سر میں چکر وغیرہ اس بیماری کی دوسری علامات ہیں ۔

سفید یا سرخ سیلان رحم میں حیض کے ساتھ خون بار بار نکلتا ہے ، عورت کی کمر ، پاؤں گی پنڈلیوں ، ہاتھ پاؤں ، جانگوں میں درد بلکہ پورے جسم میں درد ، بے چینی وغیرہ ہوتی ہے ، مریضہ کمزور ہو کر ہر وقت بے چینی محسوس کرتی ہے ۔

گھریلو علاج

اشوک کی چھال کا چورن بنالیں اور دن میں تین بار 3 گرام کر کے بکری یا گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کریں

ایک لگانے کا نسخہ بھی نوٹ فرمالیں

الائچی خورد ، دھائے کے پھول ، جامن ، مجیٹھ ، لاجونتی ، موچرس اور رال سبھی کو کوٹ پیس کر کپڑ چھان کر لیں ، اس چورن کو اندام نہانی میں رکھیں یا پھر گھی میں ملا کر لگائیں ۔

ایک اور اچھا سا نسخہ نوٹ فرمالیں

پھلی کیکر
دھنیا
موصلی سفید
گلاب کی پتیاں
سنگھاڑا خشک
تالمکھانہ سبھی کو 50 گرام کر کے لے لیں ۔

سبھی کو خوب اچھے سے باریک کوٹ پیس کر چھان لیں سفوف تیار ہے لیکن دو تین دن دھوپ میں رکھ لیا کریں اور پھر مصری کو حسب ضرورت کوٹ پیس کر اس سفوف میں خوب اچھے سے مکس کرلیں اس طرح کہ یکجان ہو جائے ، بس جی آپ اسے کسی ڈبے میں محفوظ کر لیں اور صبح و شام آدھا سے ایک چمچہ کر کے دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔

نوٹ:

آپ گھر بیٹھے بھی ہمارے دواخانے سے تیار شدہ دوائیں منگوا سکتے ہیں ، الحمدللہ لیکوریا کا مکمل علاج ہمارے دواخانے سے 100% ممکن ہے۔

قیمت : لیکوریا کورس: ایک مہینے کی ۔ 2,000 (ہوم ڈیلیوری چارچ فری ان انڈیا)

حکیم اشرف علی شیخ ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین

رابطہ کریں’ واٹس ایپ اینڈ کالنگ نمبر: 9870967815
WhatsApp and contact No 8755152470

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button