دیسی علاج

بواسیر اور قبض کا دیسی علاج

بواسیر اور قبض کا دیسی علاج

اگر کسی بھائی، بہن، بیٹی، بیٹے یا دوست کو بواسیر کی بیماری ہو جائے تو وہ ہمارے ان نسخوں کو بنا کر استعمال کرلیں ان شاءاللہ ان کی بواسیر کی بیماری جڑ سے ختم ہو جائے گی۔

بواسیر کا مرض بہت ہی اذیت ناک ، دردناک اور تکلیف دہ مرض میں سے ہے اگر اس کا بروقت علاج کر لیا جائے تو یہ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے لیکن لاپرواہی کرنے والے مریض کے لئے کبھی کبھی جان لیوا بھی ہو سکتا ہے ۔

یہ بیماری خطرناک ہونے کے علاوہ دردناک بھی ہوتی ہے اور ختم ہونے کے بعد بار بار ہو سکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق قبض کا مسئلہ بواسیر کی بیماری کی سب سے بڑی اور اہم وجہ ہے۔ اگر آپ قبض کا خیال رکھیں تو کسی حد تک بواسیر خود بخود بھی ٹھیک ہو سکتی ہے

بواسیر کئی طرح کا ہوتا ہے ان میں بھی خاص طور پر بواسیر بھگندر والی جسے بواسیر مسوں والی کہا جاتا ہے، بواسیر بادی اور بواسیر خونی عام عوام کے نزدیک زیادہ جانا پہچانا مرض ہے ۔

سفوف بواسیر خونی ۔

بادیان بیس گرام،
پوست ہلیلہ زرد بیس گرام،
پوست ہلیلہ کابلی بیس گرام،
آملہ بیس گرام،
تخم کاسنی بیس گرام،
بیہڑہ بیس گرام،
نمک لاہوری دس گرام،
نمک سانبھر دس گرام،
نمک منھاری دس گرام،
نمک نشور دس گرام،
ست گلو تین گرام،
برادہ فولاد اسّی گرام۔ خوب اچھے سے کوٹ پیس کر چھان لیں

اور پھر باریک پاوڈر بنا لیں ۔

کم از کم ساڑھے تین گرام اور زیادہ سے زیادہ چھے گرام نارمل (تازه) پانی سے مریض کو استعمال کرائیں

خون کو صاف کرتا ہے، بدن کو مضبوط و طاقتور بناتا ہے، کھانا ہضم کرتا ہے، خوب بھوک لگاتا ہے، معدہ آنتوں اور بواسیر کا خون بند کرتا ہے ۔

حب بواسیر

کافور 10 گرام
مغز تخم بکائن 20 گرام
رسوت 10 گرام
گیرو 10 گرام
پوست ہلیلہ زرد 40 گرام
تخم گندنا 20 گرام،
،
تمام ادویات کو باریک کوٹ پیس کر کوکڑ چھلنی کے عرق میں چنے برابر کی گولیاں بنالیں

ایک گولی کر کے صبح اور شام نارمل پانی سے استعمال کریں ۔

تمام ہی طرح کی دوائیں بواسیر میں کارآمد اور مجرب و مفید ہے

مرہم بواسیر
مازو چھ گرام،
کتھہ چھ گرام،
پھٹکڑی چھ گرام،
افیون دو گرام،
توتیا ایک گرام

سبھی کو خوب اچھے سے کوٹ پیس کر روغن گاؤ 50 گرام میں خوب اچھی طرح ملالیں، مرہم بن جائے گا

بوقت ضرورت مسوں پر لگائیں خصوصاً رات کو سوتے وقت لگائیں ۔

حب بواسیر

پوست ہلیلہ کابلی بیس گرام،
رسوت بیس گرام،
مغز تخم نیم بیس گرام،
مغز تخم بکائن دس گرام،
تخم چاکسو بیس گرام،
بادیان دس گرام،
انیسون دس گرام،
تخم گندنا بیس گرام،
مغز بادام دس گرام،
سنا مکی دس گرام۔

ان تمام ادویات کو خوب باریک کوٹ پیس کر پاؤڈر بناکر الگ رکھیں

اور پھر
مغز فلوس 20 گرام،
منقیٰ 10 گرام،
مقل 20 گرام

تین پاؤ پانی میں بھگودیں اور چھان کر اس کا لعاب اپنے پاس محفوظ کر لیں
مذکورہ سفوف کو اس میں گوندھ کر چنے برابر کی گولیاں بنالیں

ایک گولی کر کے صبح اور شام نارمل پانی سے مریض کو استعمال کرائیں ۔

غذا و پرہیز
بواسیر کے مریض کو ہری سبزیاں جیسے دودھ، دہی، مکھن اور گھی وغیرہ خوب کھلائیں

اور گرم چیزیں جیسے چائنیز آئٹم ، زیادہ تلی بھنی چیزیں ، ترش چیزیں ،گوشت، مچھلی، انڈے، چائے، قہوہ، لال مرچ، گرم مصالحہ اور تمام قابض و بادی چیزوں سے پرہیز کرائیں ۔

حکیم اشرف علی شیخ ، ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین ۔ واٹس ایپ نمبر: 8755152470 ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button