دیسی علاج

کان میں درد کی جادوئی اثر دوا

کان میں درد کی جادوئی اثر دوا

دوستوں:
کان کا درد ایک ایسا درد ہے جو بہت دردناک ہوتا ہے اور یہ درد کسی کو بھی اور کبھی بھی ہو جاتا ہے مثلاً کسی کو چلتے پھرتے ہو جاتا ہے تو کسی کو دن کے وقت کسی بھی ٹائم ہو سکتا ہے تو کسی کو رات کے ٹائم ہو سکتا ہے اور مشاہدات و تجربات سے ثابت ہے کہ کان کے درد کی بیماری زیادہ تر رات کے حصے میں ہوتی ہے ۔

یہ مردوں کو عورتوں کو بچوں کو بوڑھوں کو جوانوں کو نوجوانوں کو کسی کو بھی ہو جاتا ہے ۔

کان میں درد کیوں ہوتا ہے؟

کان میں درد کے متعدد وجوہات ہو سکتے ہیں جیسے ٹونسلز ، ناک کے اندرونی حصے میں انفیکشن ، کیویٹیز اور کان کا میل کچیل وغیرہ یعنی کان میں گندگی اور کان کی صفائی و ستھرائی کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے اور بہت زیادہ ٹھنڈ (سرد) لگنے پر بھی کان میں درد ہو جاتا ہے، بچوں کو کان میں درد کی شکایت زیادہ تر تو ٹھنڈ (سرد) لگنے کی وجہ سے ہوتا ہے ۔

عام طور پر اس طرح کے درد کا سب سے عام انفیکشن کان کے درمیانی حصے کو نشانہ بناتا ہے جس کے نتیجے میں اس عضو کا درمیانی حصہ سوج یا پھول جاتا ہے اور وہاں بھر جانے والے مواد کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے ۔

دوستوں:
یہاں پر میں آپ کو ایک نسخہ بتانے جا رہا ہوں جو "درد کان کی جادوئی اثر دوا ہے” ۔

نسخہ:
اگر کسی کو اچانک کان میں درد ہو جائے تو جلدی سے آنا فانا میں "گائے کے گھی” ایک تولہ میں لہسن کی تین پوتھیاں جلائیں جب لہسن خوب جل جائیں تو باہر پھینک دیں اور روغن کو چھان کر الگ کر لیں اور اسے کان میں 2 سے 3 بوند کر کے ٹپکائیں ان شاءاللہ سے یہ بہت جلد اپنا اثر دکھا دے گا اور اگر مستقبل اسے چند روز استعمال کر لیا جائے تو کان سے پیپ نکلنے کا مرض بھی ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ صدہا بار کا مجرب و آزمودہ نسخہ ہے آپ بلا تکلف مریض کو استعمال کرائیں ۔

خواجہ حکیم مفتی اشرف علی شیخ
ماہر معدہ و جنسیات مرد و خواتین اینڈ سیکسولوجسٹ ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button