قوت باہ کیا ہے؟ اور قوت باہ کمزور کیوں پڑتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
قوت باہ کیا ہے؟ اور قوت باہ کمزور کیوں پڑتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔
شادی کے بعد ایک مرد کو اپنی جنسی تسکین کیلئے جس قوت کی درکار ہوتی ہے اسے قوت باہ کہتے ہیں، یہ قوت بعض مردوں میں زیادہ اور بعض میں کم ہوتی ہے لیکن یہ قوت جس مرد کے اندر جتنا زیادہ اور مضبوط ہوتی ہے اسے اس عمل سے اتنا ہی زیادہ لطف آتا ہے، گرم علاقوں میں مثلاً عرب کے لوگوں میں شہوت وغیرہ زیادہ ہوتی ہے اور سرد علاقوں میں نسبتاً کم ہوتی ہے
زمانہ قدیم سے انسان قوت باہ اور امساک اور تولیدی صلاحیتوں میں اضافے کا خواہشمند رہا ہے، مرد حضرات اپنی قوت باہ میں اضافے کے لئے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، تاہم یہ انسانی خواہش آج بھی زمانہ قدیم کی طرف اپنی پوری شدت کے ساتھ قائم اور دائم ہے۔
اگر مرد میں قوت باہ کمزور ہو اور عورت میں شہوت زیادہ ہو تو ایسی صورت میں عورت کو آسودگی اور تسکین نہیں مل پاتی ہے، اور ایسی حالت میں عورت کو مباشرت سے بے رغبتی کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر سے نفرت بھی ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے گھر میں ناچاقی حالات پیدا ہوجاتے ہیں، اور پھر مرد مجبوراً ایسے ٹوٹکے اور طریقے ڈھونڈ نے لگتے ہیں کہ جس کی وجہ سے وہ اپنی کھوئی ہوئی طاقت کو واپس حاصل کر سکے،
یہی وجہ ہے کہ پھر ایسے وقت میں بہت سارے لوگ جعلی حکیموں اور ڈاکٹروں کے چکر میں پڑ جاتے ہیں اور اپنا علاج صحیح معنوں میں نہیں کرا پاتے اور اسی طرح گھر میں ناچاقی،لڑائی جھگڑے کے ساتھ زندگی گزار دیتے ہیں،
قوت باہ کی کمزوری کے درج ذیل وجوہات ہو سکتے ہیں،
کثرت مباشرت یا
کثرت احتلام یا
مشت زنی،جلق،اغلام بازی سے مردانہ طاقت میں خاصی کمی واقع ہوجاتی ہے
دل و دماغ،جگر وغیرہ کے ضعیف ہوجانے سے یا پھر معدہ،گردوں کے ضعیف ہوجانے سے قوت باہ میں کمی آجاتی ہے
ڈپریشن، ذہنی دباؤ کی شدید ترین حالت ہے اس کا اثر بھی شدید ہوتا ہے ذہنی دباؤ، غم و غصّہ اور ڈپریشن نامردی و ناکامی کی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ ہے
بعض ادویات کے سائڈ ایفیکٹس سے (خاص کر لمبے عرصے تک انگریزی دوا کے استعمال سے) قوت باہ میں کمی آجاتی ہے، ان دواؤں میں خاص کر بلڈ پریشر، شوگر، اینٹی ہسٹامین، ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے ادویات شامل ہیں،
بہت سی مرتبہ یہ شکایت عضو تناسل میں کسی قسم کی پیدائشی نقص یا کسی خاص مرض کی وجہ سے ہوتی ہے
منشیات کا زیادہ استعمال قوت باہ میں کمی کا سبب بنتا ہے، نشے سے دل کی صحت متاثر ہوتی ہے اور جب دل اعضاء کو مناسب مقدار میں خون فراہم نہیں کر پاتا تو کمزوری کا آنا یقینی بات ہے،
فحش (گندی فلموں) میں دکھائے جانے والے غیر فطری اور غیر حقیقی مناظر نوجوانوں کے ذہن میں احساس کمتری اور کمزوری ڈال دیتا ہے جو انہیں نامرد بنا دیتا ہے، قوت باہ کی کمزوری کی بڑی وجہ مشت زنی ہوتی ہے، مشت زنی کرنے والے افراد اپنے ہی ہاتھوں اپنی مردانہ طاقت کو ختم کر کے اپنی زندگی برباد کر لیتے ہیں