ہیلتھ،ٹپس

خون کی کمی کیوں اور کیسے ہوتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

خون کی کمی کیوں اور کیسے ہوتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟

خون کی کمی کیوں؟
خون کے سرخ ذرات ٫ہیموگلوبن٫٫ میں آئرن عنصر کی کمی، مقوی غذا کی کمی، ہرے پتوں والے سبزی کا استعمال نہ کرنے وغیرہ کی وجہ سے خون کی کمی (اینیمیا) کی بیماری ہو جاتی ہے، جسم کے حساب سے مکمل خوراک نہ ملنے کی وجہ سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے ۔

اس بیماری کی شناخت

جسم میں طاقت کی کمی، چہرے کی چمک کا ختم ہو جانا، ناخنوں کا رنگ سفید، محنت کرنے کی خواہش کا نہ ہونا، جسم تھکا تھکا سا رہنا یعنی سستی اور کاہلی ہونا، بھوک نہ لگنا، ذہنی اور دماغی کمزوری، یاد داشت نہ رہنا، جسم میں درد محسوس کرنا، چلنے پھرنے سے جی چرانا، پیٹ کی صفائی نہ ہونا وغیرہ اس بیماری کی خاص علامات ہیں، خون کی کمی ہونے پر عورتوں کو ماہواری ٹھیک سے نہیں ہوتی ہے ۔

گھریلو علاج

چیکو پھل کا استعمال کریں کم از کم ایک ہفتے تک چیکو کا استعمال بے حد مفید ہے ۔
پیپل کا دودھ بتاشے پر لگا کر کھائیں ۔
گاجر کا رس ایک مہینے تک استعمال کریں ۔

یونانی دوائیں

کشتہ فولاد
کشتہ شنگرف
شربتِ فولاد ۔
عرق ماء اللحم انگور دو آتشہ ۔
شربتِ مویز
کشتہ خبث الحدید
معجون نشاطِ انگیز وغیرہ کا استعمال کریں

مزید طبی معلومات، تیار شدہ دوائیں منگوانے کے لیے اور کسی بھی مرض کے متعلق مفید مشورے وغیرہ کے آپ ہم سے رابطہ کریں بذریعہ واٹس ایپ یا پھر کال

+919870967815
+918755152470

ہمارے دواخانے سے مکمل رازداری کے ساتھ ہندوستان میں کہیں بھی اور ہندوستان سے باہر دیگر ممالک میں بھی دوائیں بذریعہ کوریئر منگوا سکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button